آج کل الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر طالباں سے مذکرات کا ایشو نمایاں خبروں کے طور پر اخباروں اور تبصروں میں جگہ پا رہا ہے۔۔۔جس میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ پر بحث شدت اختیار کر گئ ہے۔۔۔شریعت کے مطالبے کی اس بحث جو سوال نمایاں طور پر سامنے آیا ہے وہ یہ کہ ریاست پہلے قائم ہو یا شریعت؟اور اس کے جواز اور عدم جواز کے لیے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں مدینہ کی ریاست پہلے تخلیق کی تھی یا پھر شریعت؟تو آئیے اس سوال کے جواب کے لیے تاریخ کے جھروکوں میں جھانکتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ کا مقصد کیا تھا؟ ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے نبی مبعوث کیے۔۔۔۔جو شریعت لیکر آئے اور ان کی بعثت کا مقصد شریعت کا نفاذ تھا۔۔۔شریعت کا نفاذ اور لوگوں کو راہ راست پر لانا ان کا مشن تھا۔ کیا تمام نبیوں نے پہلے ریاست قائم کی؟ تو اس کا جواب ی ہ کہ تمام نبیوں نے ریاست قائم نہیں کی۔۔۔کچھ قائم کر سکے جیسا کہ حضرت سلیمان ؑ اور نبی کریم ﷺ۔۔۔۔۔جبکہ تاریخ ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ کچھ نبی تو ایسے بھی ہوئے جو کہ تمام عمر تبلیغ کرتے رہے مگر قوم میں سے گنتی کے چند لوگ مسلمان ہو سکے۔۔۔جیسا کہ ح...