خاندانی منصوبہ بندی۔۔۔۔اسلامی تعلیمات کی روشنی میں
خاندانی منصوبہ بندی۔۔۔۔اسلامی تعلیمات کی روشنی میں لغوی اور اصطلاحی مفہوم: خاندان کے لغوی معنی ہیں،گھرانہ،قبیلہ،کنبہ۰(1) خاندان کے معنی ہیں۔خاندان سے متعلق جو چیز بزرگوں سے چلی آرہی ہو(2) خاندان سے مراد افراد کا ایسا منظم گروہ ہے،جسکا آغاز تعلق ازواج میں منسلک دو افراد (یعنی میاں بیوی)سے ہوتا ہے۔اور پھر ان کی نسل بڑھنے سے انسانی رشتوں اور تعلقات میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔اور یوں خاندانی کی حدود میں وسعت آجاتی ہے۔دنیا میں پہلے خاندان کا آغازابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام اور ان کے جوڑے حضرت حوا سے ہوا۔جو اصل میں انسانی معاشرے کا سنگ بنیاد ہے۔منصوبہ بندی کے معنی ہیں تجویز کرنا،تدبیر کرنا،خاکہ یا نقشہ بنانا(3) اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ تحدید خاندان(4) اصطلاحی مفہوم: اصطلاح میں خاندانی منصوبہ بندی سے مراد کنبہ کی پرورش کا وہ طریقہ جس میں بچوں کی تعداد پر نظر رکھی جائے تاکہ ملکی آبادی بے تکان نہ بڑھے،خاندانی منصوبہ بندی ضبط ولادت کا دوسرا نام نہیں بلکہ اسمیں ہر وہ عمل اور کوششں شامل ہے جو زوجین کو خاندان کی حدود میں سکون اور تشفیات کا سامان کرے...