اشاعتیں

یوم یکجہتی کشمیر۔۔۔۔ایک دن ایک عزم لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یوم یکجہتی کشمیر۔۔۔۔ایک دن ایک عزم

تصویر
یوم یکجہتی کشمیر۔۔۔۔ایک دن ایک عزم کشمیر کی جغرافیائی اہمیت: کشمیر کا شمار دنیا کی حسین ترین جگہوں میں ہوتا ہے۔قدرت نے بڑی فیاضی سے اس کو تراشا،یہی وجہ ہے کہ یہ خطہ اپنی کشش کی وجہ سے دنیابھر کے سیاحوں کا مرکز ہے۔اپنی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہ خط بہت اہمیت کا حامل ہے۔اپنی اہمیت کے پیش نظر یہاں مختلف قومیں راج کرتیں رہیں۔ کشمیر   برصغیر   پاک و ہند کا شمال مغربی علاقہ ہے۔ تاریخی طور پر کشمیر وہ وادی ہے جو   ہمالیہ   اور   پیر پنجال   کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان واقع ہے۔ آجکل کشمیر کافی بڑے علاقے کو سمجھا جاتا ہے جس میں   وادی کشمیر ،   جموں   اور لداخ   بھی شامل ہے۔ ریاست کشمیر میں آزاد کشمیر کے علاقے   پونچھ ،   مظفرآباد ، جموں   کے علاوہ   گلگت   اور   بلتستان   کے علاقے بھی شامل ہیں۔ گلگت   اور   بلتستان   پر 1848 میں کشمیر کے ڈوگرہ راجہ نے قبضہ کیا تھا۔ اس سے پہلے یہ آزاد ریاستیں تھیں۔ پاکستان بنتے وقت یہ علاقے کشمیر میں شامل تھے۔ وادی کشمیر پہاڑوں کے دامن میں کئی دریاؤں سے زرخیز ہونے والی سرزمین ہے۔ یہ اپنے قدرتی حسن کے باعث زمین پر جنت تصور کی جاتی ہے۔ کشمیر پاکستان او