اشاعتیں

اللہ ہماری پہلی ترجیح کیوں نہیں؟ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اللہ ہماری پہلی ترجیح کیوں نہیں؟

اللہ سے ہمارا تعلق  کیا ہے اور کتنا پرانا ہے ؟جب سوچا تو بڑا دلچسپ اور منفرد جواب آیا۔۔اللہ سے ہمارا تعلق اتنا پرانا ہے کہ اس نے بنانے  کے بعد بھی بڑی دیر تک انسان نامی تخلیق کو اپنے پاس رکھا (عالم ارواح)۔بقول قاسم علی شاہ اس کے ساتھ توہمارے بڑے پرانے حوالے ہیں۔رہی بات تعلق کی تو  یہ واحد تعلق ہے جو پیدا ہونے سے پہلے سے لے کر قیامت کے مرحلوں اور پھر ابدی دنیا میں بھی قائم رہے گا۔غور فرمائیں دنیا کا ہر تعلق  عارضی ہے۔دائمی اور لافانی  محبت صرف اللہ کی ہے۔دنیا کی ساری لذتیں ایک حد پہ آ کے بے لذت ہو جاتیں ہیں۔اچھے سے اچھا کھانا  جب بھوک مر جائے تو اچھا نہیں لگتا،یہی معاملہ باقی لذتوں کا بھی ہے۔ اللہ کو اپنا سمجھیں،اسے محسوس کریں۔اس کے نام کا رٹا نہ لگائیں۔اللہ کوئی سلیبس کی کتاب نہیں ہے۔احکم الحاکمین ہے۔تمہاری رگ رگ کو جاننے والا اور بنانے والا۔اس کے در پہ اس یقین کے ساتھ جاؤ  کہ وہ کبھی تمہیں خالی ہاتھ نہیں لوٹائے گا۔اس کے در پہ اس مان کے ساتھ جاؤ کہ اس کے سوا کوئی اور ہے ہی نہیں،جب کوئی اور ہے ہی نہیں تو پھر یہی ایک در رہ جاتا۔اسی پہ ثابت قدم رہو۔ فی زمانہ ہر چیز مشینی ہو چکی ہے