اشاعتیں

دانتوں کے لیے تباہ کن 10 عادات،دانتوں کو چمک دار بنانے والی غزائیں لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

دانتوں کے لیے تباہ کن 10 عادات

تصویر
دیکھنے میں دلکش اور صحت مند دانت آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں، اعتماد بڑھ جاتا ہے اور آپ کی مسکراہٹ جگمگانے لگتی ہے۔ یقیناً روزانہ دو بار دانتوں کی صفائی انہیں صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے مگر ہماری کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے دانتوں کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہیں یا اس کی جانب سفر تیز کردیتی ہیں۔ ان مضر عادات سے آگاہی آپ کو اپنی شخصیت کی اس نمایاں خوبی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی اور آپ انہیں خوبصورت اور صحت مند رکھ سکیں گے۔ دانتوں کے بیشتر مسائل تمباکو نوشی کا نتیجہ ہوتے ہیں اور سیگریٹ نوشی کو معمول بنالینے کے محض چند ہفتوں بعد ہی آپ دانتوں پر منفی اثرات کا نوٹس لے سکتے ہیں، تمباکو دانتوں کو زرد کردیتا ہے اور ان کو دیکھنا ناخوشگوار مھسوس ہونے لگتا ہے، جبکہ سیگریٹ پینے کے دوران دوران خون بھی کم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں مسوڑوں میں بیکٹریا کی شرح افزائش میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔متعدد افراد دانتوں کو اوزار کے طور پر استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر کسی سافٹ ڈرنک کے کین، چپس کے پیکٹ کو کھولنے یا کسی جگہ پھنسی چیز کو نکالنے کے لیے دانتوں کا استعمال کیا جاتا ہے،