اشاعتیں

لاشوں پہ حکومت کرنے والے۔۔۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لاشوں پہ حکومت کرنے والے۔۔۔

سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ   اپنی معرکتہ الاراء کتاب   "الجہاد فی الاسلام"میں لکھتے ہیں کہ "انسانی تمدن کی بنیاد جس قانون پر قائم ہے اس کی سب سے پہلی دفعہ یہ ہے کہ انسان کی جان اور اس کا خون   محترم ہے۔انسان کے تمدنی حقوق میں سب سے سے پہلا حق زندہ رہنے کا حق ہے   اور اس کے تمدنی فرائض میں اولین فرض زندہ رہنے دینے کا فرض ہے۔دنیا کی جتنی شریعتیں   اور مہذب   قوانین ہیں ان سب   میں احترام نفس کا یہ اخلاقی اصول موجود ہے۔" سانحہ ارفعہ کریم ٹاور  جس میں 100 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں اور 20 کی حالت تشویش ناک ہے۔خون کے آنسو رلا رہا ہے بلاشبہ اس طرح کے حادثات   اب معمول بن  چکے ہیں مگر کچھ باتیں عجیب اور تشویش ناک ہیں۔جب بھی کوئی سیاسی ایشو زیربحث ہوتاہے۔ادھر دھماکے شروع۔۔کیا یہ اتفاق ہے یا  پلاننگ۔۔؟اس  کا جواب دانش مند ہی دے سکتے ہیں۔لیکن چودھری نثار  کاجواب کے ادھر میں پریس کانفرنس  کے لیے گھر سے نکلا ہوں ادھر  بم بلاسٹ؟؟؟؟بہت کچھ کہتا دکھائی دیتا ہے۔ زمانہ ترقی کی طرف رواں دواں  ہے  مگر آج بھی چنگیز خاں اور ہلاکو خاں کے جانشین باقی ہیں جو لاشیں گرا کر حکومت کرنے کے عادی ہی