اشاعتیں

سستی اور کاہلی ۔۔اسباب و علاج لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سستی اور کاہلی ۔۔اسباب و علاج

تصویر
تساہل ایک غیر محسوس بیماری اور خوش بودار نشہ ہے۔ اس سے انسان لذت لیتا ہے۔ یہ انفرادی مرض بھی ہے، معاشرتی بھی اور قومی بھی۔ اس کے اثرات بھی سخت ہیں۔ ذیل میں اس موضوع کے دو ماہرین جین بی برکا اور لینورا ایم یو آن کی کتاب ’’ procrastination ‘‘ سے ان اثرات کی فہرست دی جارہی ہے۔ ممکنہ خارجی اثرات ٭ اعتماد اور عزت میں کمی ٭ دوستوں اور اہل خاندان کے ساتھ تنازعات ٭ ساتھیوں اور ہم عصر افراد سے اختلاف و ناراضی ٭ افسر بالا سے اختلاف و ناراضی ٭ ملازمت کا نقصان یا بے دخلی ٭ سرکاری جرمانے ٭ مالیاتی نقصان ٭ حادثات یا جسمانی تکلیف ممکنہ داخلی اثرات ٭ احساس کمتری ٭ شرمندگی اور پشیمانی ٭ پریشانی ٭ یکسوئی کا نہ ہونا ٭ سرگرمیوں میں شریک نہ ہونا ٭ خود ملامتی ٭ اضطراب ٭ گھٹن ٭ جسمانی تکلیف یا بیماری ٭ تنہائی پسندی جاگتے کو جگانا ہے ہم تساہل کی اس بیماری کے باعث اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتے۔ نہ آخرت کی تیاری کرتے ہیں اور نہ د نیا بناتے ہیں۔ زندگی میں ناکامی زنجیرں کی طرح پیروں کو جکڑ لیتی ہے اور حسرت اور ملامتیں مستقبل کا سامان بن جاتی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ سوتے کو جگانا آسان اور جاگتے کو جگان