اشاعتیں

سبق ملا ہے معراج مصطفیٰﷺ سے مجھے لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سبق ملا ہے معراج مصطفیٰﷺ سے مجھے

تصویر
واقعۂ معراج کو ہر دور میں علماء اور خطباء اپنے اپنے انداز سے بیان کرتے اور مختلف زاویوں سے اِس کی تعبیر و تشریح فرماتے آئے ہیں۔ لیکن علامہ اقبال نے ایک نئے انداز میں اِس واقعے کو تعبیر فرمایا، اُن کے نزدیک یہ سفر انسانی زندگی کے ارتقاء کی پہلی منزل بنا، اسی لیے تو علامہ اقبال نے کہا تھا۔۔۔۔ سبق ملا ہے یہ، معراجِ مصطفی سے مجھے کہ عالَم بشریت کی زَد میں ہے گردوں واقعہ شب معراج بلاشبہ انسانیت کی تکمیل ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے ترجمہ: ''اے جنات اور انسان کے گروہو! اگر تم یہ طاقت رکھتے ہوکہ آسمانوں اور زمینوں کے کناروں سے نکل جاؤ، تو نکل جاؤ! تم جہاں بھی جاؤ گے، وہاں اُسی کی سلطنت ہے (رحمن:33)''۔ بلاشبہ یہ خالق کائنات کا انعام ہے۔اور انسانوں کے لیئے پیغام بھی۔۔۔کہ اس کے لیئے اللہ نے زمین ہی نہیں آسمان کی وسعتوں کو چھونے کے قابل بنایا۔اسے بتایا کہ تم محدود نہیں ہو،تمہاری حد بہت اوپر ہے۔ جدید سائنسی علوم کائنات کی جن سچائیوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں، قدم قدم پر انکشافات کی نئی، نئی دنیاؤں کے ظہور کی تصدیق کررہے ہیں، اس سے اسلام اور پیغمبرِ اسلام ﷺ کی آفاقی