اشاعتیں

معوذتین لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

معوذتین

معنی و مفہوم معوذتین "معوذتین"سے مراد "دو پناہ مانگنے والی"(سورتیں)ہیں۔تفسیر معانی القرآن میں ہے"کہ سورہ فلق اور الناس کو معوتین کہا جا تا ہے" [1] ضیاءالقرآن میں ہے "دونوں سورتوں کا نزول بھی بیک وقت ہوا ،مفہوم و معنی اور مقصد کے اعتبار سے بھی ان میں اس قدر اتصال ہے کہ انھیں الگ الگ کرنا بہت دشوار ہے۔اس لیے اسے "معوذتین" کے ایک نام سے موسوم کیا گیا۔" [2] سید ابو الاعلیٰ مودودی لکھتے ہیں "چونکہ یہ ایک ساتھ نازل ہوئیں اس لیے ان کو معوذتین کہا جاتا ہے۔امام بہیقی نے دلائل نبوت میں لکھا ہے کہ یہ نازل بھی ایک ساتھ ہوئیں اس لیے ان دونوں کا مجموعی نام معوذتین ہے۔" [3] الفلق: تدبر قرآن میں اس کے مطالب اور اسالیب یوں بیان کیے گئے ہیں "   الفلق  کا ترجمہ  عام طورپر لوگوں نے صبح کیا ہے لیکن اس کے اصل معنی پھاڑنے کے ہیں۔ صبح چونکہ شب کے پردے کو چاک کر کے نمودار ہوتی ہے اس وجہ سے اس پر بھی اس کا اطلاق ہوا ۔ لیکن پھاڑ کر نمودار ہونے والی چیز صرف صبح ہی نہیں ہے۔ ہر چیز کسی نہ کسی کے اندر سے اس کو چاک کر کے ہی نمودار